سلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی نے جمعہ کو ملاقات کی۔وزیراعظم نے مسقط کے ضلع وادی کبیر میں امام بارگاہ علی بن ابو طالب پر ہونے والے بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں چار پاکستانی شہریوں سمیت6 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے، جن میں سے تقریباً سبھی پاکستانی تھے۔ وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی میتوں کی وطن واپسی اور زخمیوں کے علاج کیلئے عمان کی جانب سے فوری اقدامات اور پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ تعاون کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے عمان کو دہشتگردی کی عفریت سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے تعاون کی پیشکش کی۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے سلطان ہیثم بن طارق کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی اپنی گزشتہ دی گئی دعوت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کیلئے وفد کو آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرنے کی ترغیب دینے پر سفیر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ متعلقہ حکام باہمی طور پر مفید نتائج کے حصول کے لیے وفد کو مکمل تعاون فراہم کرینگے۔ عمان کے سفیر نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور عمان کے سلطان کی طرف نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے ملک کے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
انصار عباسیاسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ملازمین کیخلاف ورلڈ بینک...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئےسینئر صحافی و تجزیہ کار، منیب فاروق...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی صحافیوں کے بارے میں گفتگو کو نامناسب قرار...
اسلام آباد حکومت آئندہ منی بجٹ میں تقریباً 650ارب روپے کی آمدنی حاصل کرنے کے لیے غیر فائلرز اور کم فائلرز کے...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کے تین بورڈز کے چیئرمین اور ممبران کی منظوری دے دی ہے۔ حکومتی ذرائع...
اسلام آباد جولائی 2023 سے جون 2024تک آئی پی پیز کو کپیسٹی پیمنٹ کی مد اربوں روپے کی ادائیگی کی تفصیلات سامنے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار 25 ستمبر کو امریکہ میں ہوں گے، جب بین...
راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں نیا جج تعینات نہ ہونے کی وجہ سے سابق وزیراعظم عمران...