دہشت گردی کی دھمکیاں،پیرس اولمپکس 2024میں بغیر ٹکٹ آنے والوں کیلئے داخلہ بند

20 جولائی ، 2024

پیرس (رضا چوہدری) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس 2024ء کے زون میں بغیر پاس کے لوگوں کو داخل ہونے سے روکنے کیلئے رکاوٹیں لگا کر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام دہشت گردی سے متعلق موصول ہونے والی دھمکیوں، کھلاڑیوں اور عوام کے تحفظ کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے۔ پیرس پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس اس وقت پرامن ماحول برقرار رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ یاد رہے کہ اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب بروز جمعہ 26 جولائی 2024ء کو منعقد کی جائے گی جب کہ اس سے دو روز قبل ہی فٹ بال اور رگبی سیونز ایونٹس کے ابتدائی مراحل 24 جولائی سے شروع ہو جائیں گے۔علاوہ ازیں پیرس کے گرد رنگ روڈ اور مختلف شاہراہوں پر ایک لائن صرف اولمپکس 2024 کے شرکا کیلئے مخصوص کر دی گئی ہے۔اس لائن میں جانے والی گاڑیوں کو خودکار ریڈار کے زریعے بھاری جرمانے گھروں میں پہنچ جائیں گے۔ پہلا تمغہ ہفتہ 27 جولائی کو دیا جائے گا۔اولمپکس گیمز 2024 کا سلسلہ 11 اگست کو اختتام کو پہنچے گا۔