جے کے ایل ایف کے زیاہتمام ’’جموں کشمیر یوتھ کانفرنس‘‘ کا انعقاد، کشمیری طلبہ کی شرکت

20 جولائی ، 2024

لوٹن (اسرار احمد راجہ/نمائندہ جنگ ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون سیاسی شعبہ کے زیر اہتمام برطانوی کشمیری نوجوانوں کی ’’جموں کشمیر یوتھ کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا عنوان ’’جموں کشمیر کی قومی آزادی کی تحریک میں کشمیری نوجوانوں کا کردار‘‘ تھا۔ کانفرنس برطانیہ میں مقیم لبریشن فرنٹ کی قیادت کی رہنمائی میں ہوئی جس میں نوجوان کشمیری لڑکوں اور لڑکیوں نے جو زیادہ تر برطانیہ کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ تھے،نے شرکت کی۔ کانفرنس میں کشمیری سکالرز، دانشوروں، ماہرین تعلیم، پروفیسرز، سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور برطانیہ میں مقیم انسانی حقوق کے محافظوں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کی نظامت لیاقت علی لون صدر لبریشن فرنٹ برطانیہ نے کی اور افتتاحی سیشن میں کانفرنس کے اغراض و مقاصد پیش کئے۔ لبریشن فرنٹ برطانیہ کے سیاسی شعبہ کے سربراہ سردار نسیم اقبال ایڈووکیٹ نے جموں کشمیر کے مسئلے کی قانونی حیثیت کی وضاحت کی۔ نوجوان شرکاء کے درمیان انٹرایکٹو سیشن کے علاوہ پروفیسر راجہ ظفر خان ہیڈ آف جے کے ایل ایف ڈپلومیٹک بیورو، صابر گل سینٹرل چیف آرگنائزر جے کے ایل ایف، یوسف چوہدری زونل سینئر وائس صدر،مرزا سائب بیگ اسکالر، ڈاکٹر فیضان راجہ، ڈاکٹر ذیشان، ڈاکٹر احسن زمان سنی، نگہت خان لیڈر آف ناٹنگھم سٹی کونسل، راجہ فضل خان ڈپٹی میئر وولٹن، شکیل افسر، خواجہ انیق اے کاکرو، کشمالہ نسیم، ثنا ملک، تہمینہ داؤد، آمنہ اشرف، ایس ایم ابراہیم ایڈووکیٹ، طارق شریف، منیب احمد گلگتی، عماد ملک، بازل نسیم، نجیب افسر، صائمہ شہزاد، محترمہ دُرّحٰن، گلفراز خان، امجد نواز، محمد نصیر، لطیف ملک، اعجاز ملک، مشتاق احمد ملک، عجائب خان، راسب کشمیری، طارق راٹھور، تنویر ملک، راجہ علی اصغر، راجہ مہربان، حمالہ نسیم، اعسی مہربان، صنم شہزادی، آیان، اسد کیانی، ظفر خان جونیئر، نزاکت حسین، سنور حسین، افتخار شریف، جمیل اشرف، محمد علی، طارق خان، حفظ خان، رحمت حسین، راجہ رئیس، شعیب خان، وقاص راجہ، میڈیا پرسن خواجہ کبیر احمد، عبدالرحمٰن اور دیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس کے آخری معاون اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے قومی آزادی کی تحریک کے شہداء اور لیجنڈز بشمول بابائے قوم محمد مقبول بٹ، قائد تحریک مرحوم امان اللہ خان (سپریم ہیڈ جے کے ایل ایف) اور دیگر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اشفاق مجید وانی، شیخ عبدالحمید، ڈاکٹر فاروق حیدر، سردار رشید حسرت، شبیر اے صدیقی، ڈاکٹر عبدالاحد گورو، پروفیسر عبدالاحد وانی، ایڈوکیٹ جلیل اندرابی، ڈاکٹر مہرج الدین، ڈاکٹر عشائی، عبدالحمید بٹ، سردار آفتاب خان، ایڈووکیٹ جمیل چوہدری، عبدالخالق انصاری (بانی رائے شماری محاذ) اور دیگر نے اس موقع پر جے کے ایل ایف کے عظیم رہنما افضل جاتلوی، ظفر شریف، لالہ عبدالرحمٰن، حاجی اقبال، ملک سرور، ملک شفیع، ایوب راٹھور، پروفیسر عاصم، جاوید رشید، ملک اظہر اور ملک اسلم کو یاد کیا گیا۔ شرکاء نے13 جولائی 1931 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور جے کے ایل ایف کے غیر قانونی نظربند چیئرمین محمد یاسین ملک اور بھارتی جیلوں میں نظر بند دیگر کشمیری قیدیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور متفقہ قراردادیں منظور کیں جن کا نام ’’ناٹنگھم ڈیکلریشن‘‘ ہے۔