پیرس( نیوز ڈیسک)پیرس اولمپکس میں جاپانی دستے میں شامل خواتین جمناسٹک ٹیم کی کپتان شوکو میاٹا کو تمباکو نوشی کے الزامات پر واپس گھر بھیج دیا گیا۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا نے بتایا کہ جاپان جمانسٹک ایسوسی ایشن کی جانب سے تفتیش کی جارہی ہے کہ خواتین جمناسٹک ٹیم کی 19 سالہ کپتان شوکو میاٹا نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی یا نہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شوکو میاٹا سے پیرس اولمپک میں جاپان کے لیے تمغہ حاصل کرنے کی توقعات رکھی جا رہی تھیں تاہم وہ موناکو میں جاری ٹیم کا تربیتی کیمپ چھوڑ کر جاچکی ہیں۔جاپان میں 20 سال سے کم عمر افراد میں تمباکو نوشی غیرقانونی ہے۔میڈیا کی چند ایک رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اولمپکس میں ان کی شرکت تاحال غیرواضح ہے تاہم انہی رپورٹس کے مطابق ایتھلیٹ نے بدھ کو تربیتی سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا۔جاپان جمناسٹک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے تربیتی سیشن میں ان کی غیرحاضری کو مخصوص وجوہات سے جوڑ دیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ جاپانی اولمپک کے عہدیدار ٹوکیو میں ایک پریس کانفرنس کریں گے اور تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
لندن ایران کے اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں نے مشرقِ وسطیٰ میں ایک بار پھر ایک بڑی جنگ کے آغاز کے خدشات کو جنم...
اسٹینفورڈ نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جنس یا صنفی شناخت کو تبدیل کرنے سے ایل جی پی ٹی افراد کو شدید ذہنی صحت کے...
لندن پولیس نے گزشتہ روز گلوسسٹر شائر میں ٹیوکسبری کے علاقے Withyridge گارڈنز میں ایک خالی گھر پر چھاپہ مارکر وہاں...
نیویارک امریکہ میں ڈیموکریٹس کے نائب صدارتی امیدوار ٹم والز کے پاس ذاتی مکان نہ انوسٹمنٹ ، منی سوٹا کے گورنر...
لوٹن کنزرویٹو پارٹی نے برمنگھم میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ لوٹن کونسل کے سابق ڈپٹی لیڈر اور کونسلر...
اوسلو راجہ ناصر عثمان کیانی نےاسپین مالاگا سے آئے مہمان محمد علی بوبی چوہدری اور چوہدری پرویز کے اعزاز میں...
برسلز وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے...
برمنگھم برطانیہ کی کاروباری و ترقی پسند شخصیت ناصر اعوان نے کہا ہے کہ دورحاضر میں تصورات اور نظریات تیزی سے...