گلاسگو (طاہر انعام شیخ) نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین ؓاور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانیوں کی یاد میں اسکاٹ لینڈ میں بھی یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ گلاسگو میں ڈھائی بجے دوپہر محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثنا عشری ایشلے سٹریٹ سے برآمد ہوا جس میں الیدے سنٹر، اہل بیت سنٹر، المادی اور ایڈنبرا کے جلوس آکر مل گئے۔ جلوس میں مردو زن اور بچے بھی شامل تھے۔ خواتین جلوس کےعقب میں ساتھ چل رہی تھیں۔ عزاداران حسینؓ یا حسینؓ، لبیک یا حسینؓ کے نعرے لگاتے ہوئے ماتم زنی کرتے رہے۔ جلوس گریٹ ویسٹرن روڈ کا چکر لگا کر واپس ایشلے سٹریٹ آیا جہاں علمائے کرام نے شہادت امام حسینؓ اور ان کے رفقا پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے اپنے خانوادے ، ساتھیوں اور خود اپنی جان کی قربانی دے کر یہ سبق دیاکہ جان تو قربان کی جاسکتی ہے لیکن کسی ظالم اور فاسق کی بیت نہیں کی جاسکتی اور اس قربانی کے ساتھ انہوں نے تاقیامت اسلام کو زندہ جاوید کردیا۔ سید ناصر جعفری اور مرزا لیاقت حسین نے کہا کہ اس وقت غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ جو ظلم و ستم کیا جا رہا ہے پوری امت مسلمہ کو یکجا ہوکر اس کے خلاف اکھٹے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔
واشنگٹنامریکہ کی 6ریاستوں میں سیلاب سے 223افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں لاپتا ہو گئے۔شمالی کیرولائنا میں سب سے زیادہ...
ہیوسٹنلندن سے ٹیکساس کے درمیان فاصلہ دو گھنٹے میں طے کرنے والا ہائپر سونک طیارہ اپنی پہلی آزمائشی پرواز...
پیرس فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیل کو غزہ میں استعمال کرنے کے لیے فراہم کیے جانے والے اسلحے کی...
لندن اولڈ بیلی کی عدالت میں بیگم جسٹس چیمہ گرب کے سامنے گزشتہ روز برمنگھم کے 19 سالہ 2ملزمان جیک برش اور کیسے...
لندن / لوٹن لوٹن میں تورمجا خاتون کی جائیداد کو بیرونی دیوار کی موصلیت کی غلط تنصیب کی وجہ سے نمایاں بگاڑ کا...
بنکاک پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے جنوبی افریقہ کے پیٹرک آلوٹے کو پروفیشنل فائٹ میں پانچویں راؤنڈ میں...
کراچیانگلش ٹیم کے فاسٹ بولر گس ایٹکنسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لیے کافی پُرجوش ہوں، یہاں آکر...
واشنگٹنسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن جیتنے کی صورت میں کنفیڈریٹس کو پھر سے اہمیت دینے کی ٹھان...