شمریز دین اور الیاس دین کےبھائی غلام فرید دین سپرد خاک

20 جولائی ، 2024

لوٹن ( نمائندہ جنگ) لوٹن کی کاروباری شخصیات شمریز دین اور الیاس دین کے بھائی غلام فرید دین کو نماز جنازہ لوٹن سنٹرل مسجد میں خطیب علامہ حافظ اعجاز احمد کی امامت میں ادا کر کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں مولانا حافظ ساجد، حافظ فاضل، حافظ اسلم، چوہدری محمد شفاعت پوٹھی، چوہدری نثار کسگمہ کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ لوٹن سنٹرل مسجد میں ہی خاندان کے ساتھ تعزیت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ لوٹن سنٹرل مسجد کی انتظامیہ کے علاوہ اکیڈمک جمیل احمد، پیر سید رضی حسن گیلانی سمیت کئی شخصیات نے تعزیت اور شمریز دین اور الیاس دین اور خاندان کے دیگر ارکان کے ساتھ غم کا اظہار کیاہے۔