پیر رضی حسن گیلانی برطانیہ میں پیر سید بلال چشتی اجمیری کے خلیفہ مقرر

20 جولائی ، 2024

لندن( نمائندہ جنگ) روحانی پیشوا پیر سید بلال حسین چشتی اجمیری نے لوٹن میں پیر سید رضی حسن گیلانی کو برطانیہ میں اپنا خلیفہ خاص مقرر کر دیا ۔پیر سید رضی حسن گیلانی کی دستار بندی امیر ملت سنٹر برمنگھم میں قبلہ پیر منور شاہ جماعتی علی پور شریف (صاحب زادہ پیر جماعت علی شاہ ) کی موجودگی میں کی گئی ۔ پیر سید رضی حسن گیلانی نے بیان میں کہا کہ پیر سید بلال حسین چشتی اجمیری نے انہیں جو اعزاز بخشا ہے وہ پوری کوشش کریں گے کہ ان کی امیدوں پر پورا اتریں، وہ برطانیہ میں خواجہ غریب نوازؒ اجمیر شریف کے سلسلے کی تعلیمات کو عام کرنےکیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔