غزہ کے گرائونڈ تباہی کا منظر پیش کررہی ہیں،فلپ لازارانی

20 جولائی ، 2024

برسلز(نمائندہ جنگ) فلسطینیوں کیلئے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی کے کمشنر جنرل فلپ لازارانی نے ایک بار پھر غزہ کی صورت پر دل گرفتگی کا اظہار کیا ہے۔ یہ اظہار انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر جاری پیغام میں دو تصاویر کے ساتھ کیا۔ ایک تصویر گذشتہ سال کی تھی جب UNRWA کے تحت فلسطینی بچے سمر گیمز میں حصہ لے رہے تھےجب کہ دوسری تصویر میں وہی گرائونڈ اور عمارتیں اب تباہی کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے تحریر کیا کہ گذشتہ سال غزہ میں بچے UNRWA سمر گیمز میں کھیلوں اور فنون سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ اس سال وہ ملبے کو چھان رہے ہیں اور اپنے صدمے کے بوجھ سے اپنے پیاروں کو غمزدہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جنگ نے غزہ کے بچوں کا بچپن چھین لیا ہے۔