برطانیہ میں امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں محافل اور جلوس

20 جولائی ، 2024

لندن( نمائندہ جنگ) دنیا بھر میں امام حسینؓ اور شہدائے کربلاؓ کی عظیم قربانیوں کی یاد میں مجالس اور جلوس کا اہتمام کیا گیا ۔برطانیہ کے شہر لندن سمیت دیگر شہروں میں جلوس برآمد ہوئے جب کہ مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں میں شہدائے کربلاؓ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے محافل اور کانفرنسز کا اہتمام کیا گیا۔ علماء کرام نے اپنے خطبات میں نواسہ رسول حضرت امام عالی مقامؓ اور ان کے رفقاء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔علماء کرام اور ذاکرین نے اپنے خطابات میں کہا کہ امام عالی مقامؓ نے اپنی اور اپنے رفقا کی عظیم قربانی دے کر دین متین کا پرچم ہمیشہ کیلئے بلند کر دیا ۔