امام بارگاہ سجاد اسلامک سنٹر ویانا میں محرم الحرام کی مجلسِ عزا کا انعقاد

20 جولائی ، 2024

ویانا (اکرم باجوہ) امام بارگاہ سجاد اسلامک سنٹر ویانا میں محرم الحرام کے سلسلہ میں شب عاشور محرم الحرام کی مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا سجاد علی شرعی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شبیعہ تابوت برآمد کیا گیا ۔مجلس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور مقامی زاکرین اہلبیت نے رباعی اور منقبت پیش کی گئی ۔مولانا سجاد علی شرعی نے اپنے خطاب میں حضرت امام حسینؓ اور دیگر شہدائے کربلا کے مصائب پر روشنی ڈالی ۔نماز مغربین سے قبل شہزادہ علی اکبر شبیعہ تابوت برآمد کیا گیا۔اس موقع پر مومنین نے نوحہ خوانی اور ماتم داری کی۔ نمازِ مغربین کے بعد اجتماعی دعائیہ خیر کی گئی۔مولانا سجاد علی شرعی اور دیگر شخصیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے یزید کے سامنے سر نہیں جھکایااور کربلا میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویانا سے مجالس کی کوریج کرکے پوری دنیا میں ہمارا پیغام پہنچانے پر ہم جنگ اخبار کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔