خلافت راشدہؓ کی بحالی کیلئےامام حسینؓ کی شہادت لا زوال مثال ہے، محمد اقبال اعوان

20 جولائی ، 2024

لوٹن( نمائندہ جنگ) یو کے اسلامک مشن کے رہنما اور جامع مسجد مدینہ اوک روڈ لوٹن کے خطیب علامہ محمد اقبال اعوان نے شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملوکیت و آمریت کے خاتمے اور امامت صالحہ و خلافت راشدہؓ کے احیاءکیلئے امام حسین رضی اللہ عنہ کی جدوجہد لا زوال مثال ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ ملوکیت کے خاتمے کیلئے سر کٹ سکتا ہے مگر جھک نہیں سکتا، آج کا المیہ یہ ہے کہ لوگوں کے دل تو امام حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہیں مگر ان کی تلواریں یزیدان وقت کے ساتھ ہیں ،جب تک یہ دو عملی ختم نہیں ہو گی، انقلاب برپا نہیں ہو سکتا۔ علامہ محمد اقبال اعوان نے کہا کہ عقیدت و محبت امام حسین رضی اللہ عنہ کا تقاضا یہ ہے کہ مسلمان ممالک منافقانہ نظام کے خاتمے کیلئے اسوۂ امام حسین رضی اللہ عنہ کی پیروی کریں تاکہ آمریت کا خاتمہ اور اسلامی نظام نافذ ہو،اسلام کےعطا کردہ شورائی نظام میں ہی انسانیت کے مسائل کا حل ہے۔