13 جولائی کے شہدائے کشمیر نے آزادی کی شمع کو روشن کیا،نذیر قریشی

20 جولائی ، 2024

لوٹن ( نمائندہ جنگ) مقبوضہ کشمیر کے رہنما نذیر احمد قریشی نے 13 جولائی یوم شہدائے کشمیر کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کی اصل ابتداہی 13 جولائی کے دن سے ہوئی اورآزادی کی جس شمع کو شہدائے کشمیر نے روشن کیا اس سے کشمیر کے لوگ منزل مقصود تک ضرور پہنچیں گے اور یہ تحریک انشاءاللہ کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ بھارت کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرکے وہاں کی مسلم شناخت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن لوگوں کا عزم و حوصلہ اور ان کی قربانیاں بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیں گی ۔