ماداما ایل برون پیوے فرانس کی اسمبلی کےاسپیکر منتخب ہو گئے

20 جولائی ، 2024

پیرس (نمائندہ جنگ ) فرانس کی قانون ساز اسمبلی کے صدر یعنی” اسپیکر “کیلئے تیسرے راؤنڈ میں مادام یا ایل برون پیوے صدر یعنی اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کو 220ووٹ ملے ،اس قبل بھی یہ ہی ایوان کی صدر تھیں۔ ان کا تعلق حکمران جماعت سینٹر ریپبلکن سے ہے۔ نیو پاپولر فرنٹ جو سات جولائی کے انتخابات میں پہلی پوزیشن پرتھی، کو حکمران جماعت کے مقابلہ میں 207ووٹ ملے۔ انتہائی دائیں بازو کی جماعت آر این 141ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر رہی ،اب دیکھیں کہ فرانس کا آئندہ وزیر اعظم کون اور کس جماعت کا ہو گا۔