روم ( نیوز ڈیسک)اٹلی میں پولیس کو ایک ایسی سیاح خاتون کی تلاش ہے جن پر قدیم رومی دیوتا کے مجسمے کی بےحرمتی کرنے کا الزام ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک اٹلی کے تاریخی شہر فلورنس میں رومی دیوتا Bacchus کا مجسمہ ہے جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس میں ایک خاتون سیاح کو مجسمے کو بوسہ دینے اور جنسی چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مجسمے کی بےحرمتی پر اطالوی پولیس متحرک ہوگئی۔ویڈیوز اور تصاویر میں خاتون کی شکل واضح نہیں اس لیے تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ ویڈیوز سے ایسا لگتا ہے کہ خاتون سیاح نے شراب نوشی بھی کر رکھی ہے۔پولیس نے خاتون سیاح کے لباس ٹی شرٹ اور شارٹس کی مدد سے تلاش شروع کردی۔اٹلی کے حکام کا کہنا ہے کہ خاتون سیاح کو نہ صرف گرفتار کیا جائے گا بلکہ جرمانہ سمیت ان پر شہر میں زندگی بھر داخلے پر پابندی بھی لگائی جائے گی۔دوسری جانب ٹیلی گراف کے مطابق اٹلی کے سابق وزیر ثقافت اور سیاحت نے خاتون کی حرکت کی حمایت کرتے ہوئے اس عمل کو دلکش قرار دیا۔
واشنگٹنامریکہ کی 6ریاستوں میں سیلاب سے 223افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں لاپتا ہو گئے۔شمالی کیرولائنا میں سب سے زیادہ...
ہیوسٹنلندن سے ٹیکساس کے درمیان فاصلہ دو گھنٹے میں طے کرنے والا ہائپر سونک طیارہ اپنی پہلی آزمائشی پرواز...
پیرس فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیل کو غزہ میں استعمال کرنے کے لیے فراہم کیے جانے والے اسلحے کی...
لندن اولڈ بیلی کی عدالت میں بیگم جسٹس چیمہ گرب کے سامنے گزشتہ روز برمنگھم کے 19 سالہ 2ملزمان جیک برش اور کیسے...
لندن / لوٹن لوٹن میں تورمجا خاتون کی جائیداد کو بیرونی دیوار کی موصلیت کی غلط تنصیب کی وجہ سے نمایاں بگاڑ کا...
بنکاک پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے جنوبی افریقہ کے پیٹرک آلوٹے کو پروفیشنل فائٹ میں پانچویں راؤنڈ میں...
کراچیانگلش ٹیم کے فاسٹ بولر گس ایٹکنسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لیے کافی پُرجوش ہوں، یہاں آکر...
واشنگٹنسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن جیتنے کی صورت میں کنفیڈریٹس کو پھر سے اہمیت دینے کی ٹھان...