اسلام آباد (طاہر خلیل)پی ٹی آئی پر پابندی اور مخصوص نشستیں ، صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم مشاورتی اجلاس میں صورتحال پر غور کیا گیا ، وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے اعلیٰ وفد نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔، پیپلزپارٹی نے حکومتی فیصلوں کی سی ای سی سے توثیق لینے کیلئے وقت مانگ لیا ، صدر کے ہمراہ مشاورتی اجلاس میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک، سینیٹر شیری رحمان ، سینیٹر نیئر حسین بخاری موجود تھے جبکہ شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحقٰ ڈار ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ موجود تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں بڑی پارٹیوں کی سیاسی قیادت نے پی ٹی آئی پر پابندی اور مخصوص نشستوں کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا ، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی اور سب کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں گفتگو کے دوران کہا گیا کہ تحریک انصاف کا رویہ جمہوری نہیں ہے، پی ٹی آئی خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو رویہ بھی سیاسی جماعت جیسا اپنانا ہوگا۔ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں کے درمیان تقریباً ڈیڑھ گھنٹے ملاقات جاری رہی۔ مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم نے پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی سے متعلق فیصلوں پر اعتماد میں لیا، ذرائع کے مطابق وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلہ کے قانونی نکات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی لیگل ٹیم نے مستقبل میں ان فیصلوں کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ پی پی نے حکومتی فیصلوں پر پارٹی میں مشاورت اور سی ای سی سے توثیق لینے کا کہا، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پی ٹی آئی سے متعلق تمام فیصلے اتفاق رائے سے کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔
کراچیسینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا بھارتی اینکرکے طنزیہ سوال پر کرارہ جواب، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی...
کراچی ماہرین منیر اکرم، جلیل عباس جیلانی اور ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اسلام آباد امن مذاکرات میں فوری...
اسلام آباد اسلام آباد میں امن مذاکرات کی کوریج کیلئے 200 سے زائد میڈیا اداروں اور صحافیوں کی آمد،دو سو سے...
اسلام آباد پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور AWACS/EWطیارے جمعرات کو نصف شب کے بعد ایرانی فضائی حدود میں داخل...
کراچی ایران،امریکا، مذاکرات پر عالمی نظریں مرکوز، ”جیونیوز“ کی خصوصی نشریات، نیوز بلیٹن بھی خصوصی نوعیت کے...
کراچی اسلام آباد میں اعلی سطح مذاکرات میں شریک دنیا کی پانچ اہم شخصیات کون ہیں؟ جے ڈی وینس سیاسیات فلسفے اور...
اسلام آباد ایران امریکہ مذاکرات اپ ڈیٹ چار حفاظتی حصار ، وی وی آی پیز کے قریب پہلا حفاظتی حصار امریکی...
کراچی یورپ کے ایوی ایشن سیفٹی ریگولیٹر نے دائرہ کار کی تمام ایئر لائنز کو مشرق وسطیٰ اور خلیجی فضائی حدود سے...