کارکن بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں ،سردار عبدالرحیم

29 نومبر ، 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سورھیہ بادشاہ نے قیام پاکستان کے لیے خود بڑی سختیاں برداشت کیں اور انگریز سامراج کے آگے جھکنے کے بجائے شہادت کو ترجیح دی ۔ پاکستان کے حقیقی وارث ہم لوگ ہیں ۔ کراچی سمیت سندھ بھر کے کارکنان بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنی بھرپور تیاریاں شروع کر دیں۔