اسلام آ باد (رانا غلام قادر) ٹاپ بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 21میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل مینجمنٹکورس کیلئے مختلف سروس گروپوں اور وفاقی محکموں کے گریڈ20کے 43افسروںکی نامزدگی کی گئی ہے۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے دس ‘پولیس سروس کے پانچ ‘سیکر ٹیریٹگرو پ کے تین ‘ پا کستان آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کےچار ‘ ان لینڈ ریونیو سروس کے پانچ ‘ پا کستان کسٹم سروس کے چار ‘ انفار میشن گروپ ‘ پوسٹل گروپ اور اکا نو مسٹ گروپ کے ایک ایک افسر کی نامزدگی کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹڈویژن نےریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پا لیسی لاہور کو نامزدگی کا مراسلہ بھیج دیا ہے۔ نیشنل مینجمنٹکورس ( NMC) نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں 26اگست سے شروع ہوگا اور 27دسمبر تک جاری ر ہے گا۔پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے نامزد کئے گئے دس افسروں میں مدثر وحید ملک ‘احسان بھٹہ ‘ غلام فرید ‘ زید بن مقصود ‘ مجاہد شیر دل ‘ڈاکٹر نا صر محمود بشیر ‘ راجہ خرم شہزاد عمر ‘ با بر اعوان بابر ‘ اقبال حسین اور محمد مسعود اختر شامل ہیں۔پولیس سروس کے اسرار احمد خان ‘ فیصل علی راجہ ‘ احمد جمال الرحمنٰ ‘ شارق کمال صد یقی اور فدا حسین مستوئی اور سیکر ٹریر یٹگرو پ کے طحہ احمد فاروق ‘کاشف گلزار اور عرفان انجم کو نامزد کیا گیا ہے۔پا کستان آ ڈٹ اینڈ اکا ئو نٹس سروس کی شازانہ درانی ‘ عمر علی خان ‘ احمد تیمور ناصر اور شاہ رحمنٰ اور ان لینڈ سروس کے عاصم انصار صدیقی ‘ محمد فرخماجد ‘ عمران لطیف منہاس ‘ حمیرا مریم اور ہارون مسعود کو نامزد کیا گیا ہے۔پا کستان کسٹم سروس کے شفیق احمد ‘ ریاض احمد میمن ‘ مسٹر ریاض ‘ حسن ثاقب شیخاور شفقت علی خان نیازی کی نامزدگی کی گئی ۔ انفار میشن گروپ کی بشریٰ بشیر ‘ پوسٹل گروپ کی فوزیہ ثمینہ اور اکانو مسٹگروپ کے ظہور خان کو نامزد کیا گیا ہے۔وزارت ریلوے کے رضون الحق ہاشمی اور عقیل یوسف ‘ الیکشن کمیشن کے طاہر منصور خان ‘ نیب کے محمد عابد اللہ اور میاں محمد قار کو نامزد کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی فر یحہ پال اور انیلہ محفوظ درانی کو نامزد کیا گیا ہے۔ نامزد افسران کو 23 اگست کو نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
لاہور وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات کردیے ،136 زرعی مراکز میں 40ہزار کسان کارڈ کی...
اسلام آباد سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ محمد اوررنگزیب نے کہاہے کہ پنشن ایک بم کی شکل اختیار...
اسلام آ باد وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات نے پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے تناظر میں پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام جاری پی...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ ملک گیر دورے...
اسلام آباد پنجاب میں دس ارب درخت لگانے کا پروگرام ’’ٹین بلین سونامی ٹری پروگرام کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں...
پشاورتحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے فوج کی سیاست میں مداخلت کے حوالے سے بیان پر...
اسلام آباد اسٹیبلشمنٹ 9؍ مئی کے واقعات میں ملوث افراد پر رحم کیلئے تیار نہیں اور وہ اس بات کو یقینی بنائے گی...
اسلام آباد پارلیمانی جماعتوں نے پارلیمنٹ کے تقدس اور احترام کیلئے جامع ضابطہ کار بنانے پر اتفاق کر لیا...