پنجاب بھر میں ماڈل بازار فری ہوم ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح

20 جولائی ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں ماڈل بازار فری ہوم ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ،پنجاب کے 36ماڈل بازارو ں سے عوام کو اشیاء خورد و نوش کی فری ہوم ڈلیوری ہو گی -وزیراعلی نے آن لائن آرڈر کے لئے فری ہوم ڈلیوری ایپلیکیشن کا بھی افتتاح کردیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماڈل ٹاؤن بازار ٹاؤن شپ کی اپ گریڈیشن کا بھی افتتاح کردیا-ماڈل ٹاؤن بازار میں پہلی مرتبہ ٹین سائل فیبرک شیڈ بنائے گئے -ٹین سائل فیبرک شیڈ ہیٹ پروف، واٹر پروف اور فائر پروف ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماڈل بازار کی سولر رائزیشن کے پراجیکٹ کا بھی آغاز کردیا-ٹاؤن شپ کے ماڈل بازارمیں 200کلو واٹ کا سولر پراجیکٹ لگایا گیاہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے تعمیر و بحالی کے بعد اپ گریڈڈ ماڈل بازار کا دورہ بھی کیا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے اشیاء خورد و نوش کے مختلف سٹالز دیکھے اور ماڈل بازار کسٹمر کئیر سنٹر کا جائزہ لیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماڈل بازار میں موجود اشیاء خور دونوش کے معیار او رنرخ کا جائزہ لیا اور آویزاں ریٹ لسٹ بھی چیک کیں۔