پیرس(ایجنسیاں)مائیکروسافٹ کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروسزمیں خلل کے باعث دنیا بھر میں کمپنیوں کو خدمات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا‘ کئی ممالک میںایئرلائنز‘بینک ‘ٹی وی چینلز ‘اسٹاک مارکیٹیں ودیگر ادارے متاثر ‘ہزاروں پروازیں معطل ‘ نیوز آؤٹ لیٹس نشریات جاری رکھنے سے قاصر ‘کاروباری ادارے لین دین نہ ہوسکا‘ اس تکنیکی مسئلے کی اصل وجہ ایک سائبر سکیورٹی کمپنی ہے جس کا نام کراؤڈ اسٹرائیک ہے‘اس کمپنی کی جانب سےاینٹی وائرس میں ایک ایسا اپ ڈیٹ بھیجا گیا تھا جس نے کمپیوٹر نظام میں تکنیکی خرابی کا آغاز کیا ۔ سائبرسکیورٹی کمپنی کراؤڈ اسٹرائیک کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ اس فنی خرابی کی وجہ وہی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ونڈو ہوسٹس کے ایک اپ ڈیٹ میں خرابی پائی گئی جسے دور کیا جا رہا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ سکیورٹی کا مسئلہ نہیں اور نا ہی سائبر حملہ ہے۔کراؤڈ اسٹرائیک کے باس جارج کرٹز کا کہنا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
لاہور وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات کردیے ،136 زرعی مراکز میں 40ہزار کسان کارڈ کی...
اسلام آباد سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ محمد اوررنگزیب نے کہاہے کہ پنشن ایک بم کی شکل اختیار...
اسلام آ باد وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات نے پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے تناظر میں پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام جاری پی...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ ملک گیر دورے...
اسلام آباد پنجاب میں دس ارب درخت لگانے کا پروگرام ’’ٹین بلین سونامی ٹری پروگرام کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں...
پشاورتحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے فوج کی سیاست میں مداخلت کے حوالے سے بیان پر...
اسلام آباد اسٹیبلشمنٹ 9؍ مئی کے واقعات میں ملوث افراد پر رحم کیلئے تیار نہیں اور وہ اس بات کو یقینی بنائے گی...
اسلام آباد پارلیمانی جماعتوں نے پارلیمنٹ کے تقدس اور احترام کیلئے جامع ضابطہ کار بنانے پر اتفاق کر لیا...