سپریم کورٹ ،آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 5بینچ تشکیل

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے سوموار 22جولائی سے شروع ہونے والے پانچ روزہ عدالتی ہفتہ کے دوران پرنسپل سیٹ اسلام آباد، کوئٹہ اور لاہور برانچ رجسٹریوں میں مقدمات کی سماعت کے لئے ایک ایک بینچ جبکہ کراچی برانچ رجسٹری میں دو بنچ تشکیل دے دیئے ہیں،جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں جسٹس شاہد بلال پر مشتمل دورکنی بینچ اسلام آباد، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید پر مشتمل دورکنی بینچ لاہور برانچ رجسٹری جبکہ جسٹس جمال مندو خیل کی سربراہی میں جسٹس ملک شہزاد خان پر مشتمل دو رکنی بینچ کوئٹہ برانچ رجسٹری جبکہ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس عرفان سادات خان اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل دوعدد ، دو رکنی بنچ کراچی برانچ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گا۔