وزیراعظم سے وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کی ملاقات سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے سے متعلق بریفنگ

20 جولائی ، 2024

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ملاقات میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ایڈہاک ججز کی تعیناتی اور آرٹیکل چھ کا معاملہ بھی زیرغور آیا،وزیر اعظم نے قانونی ٹیم کو بھر پور تیاری کی ہدایت کی ۔