اسلام آباد (رپورٹ:،رانامسعود حسین )پاکستا ن تحریک انصاف نے عام انتخابات2024 میں دھاندلی کے الزام میں چیف الیکشن کمشنر اورالیکشن کمیشن کے دیگر اراکین کو ہٹانے کے لئے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت جمع کروادی ہے، شکایت گزار،تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس نور الحق قریشی اور کن صوبائی اسمبلی سندھ ،محمد شبیر نے بیرسٹر علی طاہر کے ذریعے جمعہ کے روز آئین کے آرٹیکل 209کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کی گئی مشترکہ شکایت جمع کروائی ہے ،جس میں شکایت کنندگان نے 8 فروری 2024 کو منعقدہ عام انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور کمیشن کے اراکین کو انتخابات سے قبل ،انتخابات کے روز اور انتخابات کے بعد دھاندلی سمیت سنگین الزامات کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کے احکامات سے متعلق بدنیتی پر مبنی غلط بیانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں ان کے عہدوں سے ہٹانے کی استدعا کی ہے،شکایت گزاروں نے کہا ہے کہ جواب گزاروں نے عام انتخابات 2024 میں شکایت کنندہ کی پارٹی (پی ٹی آئی )کے امیدواروں کو غلط طور پر آزاد امیدوار قرار دے کر آئین کی روح اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرکے ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے ،شکایت کنندگان نے مخصوص نشستوں سے متعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد جواب گزاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے ، لیکن سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے ان کی غیر آئینی اور غیر قانونی سرگرمیوں کو بے نقاب کر دیا ہے، جو کہ ان کے سنگین مس کنڈکٹ کا ارتکاب کا ثبوت ہے ،شکایت گزاروں نے مزید موقف اختیار کیاہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے مطابق عام انتخابات کسی اسمبلی کی مدت پوری کرنے کے 60 دن کے اندر اندر، یا اگر کوئی اسمبلی قبل از وقت تحلیل ہو جاتی ہے تو 90 دن کے اندر، اندر منعقد ہونا ضروری ہے۔
لاہور وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات کردیے ،136 زرعی مراکز میں 40ہزار کسان کارڈ کی...
اسلام آباد سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ محمد اوررنگزیب نے کہاہے کہ پنشن ایک بم کی شکل اختیار...
اسلام آ باد وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات نے پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے تناظر میں پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام جاری پی...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ ملک گیر دورے...
اسلام آباد پنجاب میں دس ارب درخت لگانے کا پروگرام ’’ٹین بلین سونامی ٹری پروگرام کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں...
پشاورتحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے فوج کی سیاست میں مداخلت کے حوالے سے بیان پر...
اسلام آباد اسٹیبلشمنٹ 9؍ مئی کے واقعات میں ملوث افراد پر رحم کیلئے تیار نہیں اور وہ اس بات کو یقینی بنائے گی...
اسلام آباد پارلیمانی جماعتوں نے پارلیمنٹ کے تقدس اور احترام کیلئے جامع ضابطہ کار بنانے پر اتفاق کر لیا...