اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) حکومت نے ان عہدیداروں کے لیے ایک مراعاتی طریقہ کار کے تحت انعامی رقم وصولی کے 5 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کر دی ہے جو نادہندگان سے دو سال سے زائد کے بجلی کے بقایا جات کی وصولی میں مدد کریں گے۔ یہ نظام بجلی کی چوری، ترسیل اور تقسیم کے نقصانات اور گردشی قرضے میں ظاہر ہونے والی بے تاثیری کی مد میں سالانہ 589 ارب روپے کے بھاری نقصان کو برداشت کرتا ہے۔ پاکستان پینل کوڈ (0) 462 میں ایک آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کے ذریعے بجلی چوری کو پہلے ہی قابلِ سزا جرم قرار دیا جا چکا ہے۔ وفاقی کابینہ نے سول انتظامیہ کے عہدیداروں کے لیے انعامی رقم 5 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کرنے کی منظوری دے دی ہے، ڈسکوز اور لیز (قانون نافذ کرنے والے اداروں) کے عہدیداروں کو پرائیویٹ رننگ ڈیفالٹرز اور پرائیویٹ منقطع ڈیفالٹرز سے ترغیبی طریقہ کار کے تحت ریکوری کا 30 فیصد انعام دیا جائے گا۔ رننگ ڈیفالٹر وہ ہیں جو ڈیفالٹ کرتے ہیں لیکن عدالتی سٹے کی وجہ سے بجلی استعمال کرتے رہتے ہیں۔
لاہور وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات کردیے ،136 زرعی مراکز میں 40ہزار کسان کارڈ کی...
اسلام آباد سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ محمد اوررنگزیب نے کہاہے کہ پنشن ایک بم کی شکل اختیار...
اسلام آ باد وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات نے پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے تناظر میں پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام جاری پی...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ ملک گیر دورے...
اسلام آباد پنجاب میں دس ارب درخت لگانے کا پروگرام ’’ٹین بلین سونامی ٹری پروگرام کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں...
پشاورتحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے فوج کی سیاست میں مداخلت کے حوالے سے بیان پر...
اسلام آباد اسٹیبلشمنٹ 9؍ مئی کے واقعات میں ملوث افراد پر رحم کیلئے تیار نہیں اور وہ اس بات کو یقینی بنائے گی...
اسلام آباد پارلیمانی جماعتوں نے پارلیمنٹ کے تقدس اور احترام کیلئے جامع ضابطہ کار بنانے پر اتفاق کر لیا...