اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے 3 سالہ معاشی پلان جاری کردیا اور وسط مدتی بجٹ اسٹریٹجی پیپر کے تحت معاشی اہداف مقرر کردیے گئے۔وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2027 تک معاشی شرح نمو 5 اعشاریہ 5 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تین سال میں اوسط مہنگائی کو 7 فیصد کی سطح پر لایا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2027 تک ملکی برآمدات کے لیے 37 ارب 95 کروڑ ڈالرز اور درآمدات کے لیے 67 ارب 8 کروڑ ڈالرز کا ہدف مقر کیا گیا ہے۔منصوبے کے تحت تین سال میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 18 ہزار 47 ارب اور نان ٹیکس ریونیو کو 4 ہزار 93 ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔مالی سال 2027 تک کْل وفاقی اخراجات 21 ہزار 218 ارب اور صوبائی سرپلس بجٹ کا تخمینہ 1800 ارب روپے لگایا گیا ہے۔معاشی پلان کے تحت مالی سال 2027 تک مجموعی مالیاتی خسارہ 4 اعشاریہ 9 فیصد اور پیٹرولیم لیوی کا ہدف 1438 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔مالی سال 2027 تک سود کی ادائیگیوں کے اخراجات 10 ہزار 238 ارب اور دفاعی اخراجات کا تخمینہ 2 ہزار 578 ارب روپے لگایا گیا ہے۔اسی طرح مالی سال 2027 تک گرانٹس 2197 ارب اور سبسڈیز کا ہدف 1569 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تین سال میں پینشن کے اخراجات کا تخمینہ 1341 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
لاہور وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات کردیے ،136 زرعی مراکز میں 40ہزار کسان کارڈ کی...
اسلام آباد سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ محمد اوررنگزیب نے کہاہے کہ پنشن ایک بم کی شکل اختیار...
اسلام آ باد وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات نے پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے تناظر میں پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام جاری پی...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ ملک گیر دورے...
اسلام آباد پنجاب میں دس ارب درخت لگانے کا پروگرام ’’ٹین بلین سونامی ٹری پروگرام کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں...
پشاورتحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے فوج کی سیاست میں مداخلت کے حوالے سے بیان پر...
اسلام آباد اسٹیبلشمنٹ 9؍ مئی کے واقعات میں ملوث افراد پر رحم کیلئے تیار نہیں اور وہ اس بات کو یقینی بنائے گی...
اسلام آباد پارلیمانی جماعتوں نے پارلیمنٹ کے تقدس اور احترام کیلئے جامع ضابطہ کار بنانے پر اتفاق کر لیا...