اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) آئینی ماہرین کے مطابق پولیٹیکل آرڈر 2002پارلیمنٹ کے منظور کئے گئے الیکٹورل ایکٹ 2017ء میں منسوخ کر دیا گیا۔ آئین کے آرٹیکل 17/2کو شامل کیا گیا کہ اگر عدالت عظمیٰ کسی سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دینے کے حکومتی فیصلے کی توثیق کر دے تو تحلیل شدہ پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیدار پانچ سال تک کسی بھی الیکشن کے اہل نہیں رہتے۔لیکن اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنائے گئے بنچ نے پانچ سال کی بجائے نوازشریف کو تاحیات نااہل کر کے انکی پارٹی مسلم لیگ (ن) کی سربراہی سے بھی ہٹا دیا اور انکےسینٹ کیلئے جاری ٹکٹوںکو بھی منسوخ کردیئے آئین میں انجمن سازی کی اجازت دینے والے آرٹیکل17/2میں کہا گیا ہے کہ ہر شہری کو جو ملازمت پاکستان میں نہ ہو پاکستان کی حاکمیت اعلیٰ سالمیت کے مفاد میں قانون کے ذریعے عائد کردہ معقول پابندیوں کے تابع ہو۔ کوئی سیاسی جماعت بنانے یا اس کاکا رکن بننے کا حقدارہو گا ۔ مذکورہ قانون میں قرار دیا گیا ہے کہ جبکہ وفاقی حکومت یہ اعلان کر دے کہ کوئی سیاسی جماعت ایسے طریقے پر بنائی گئی ہے یا عمل کر رہی ہے جوپاکستان کی حاکمیت اعلیٰ یا سالمیت کے مضر ہے تو وفاقی حکومت مذکورہ اعلان سے پندرہ دن کے اندر معاملہ عدالت عظمیٰ کے حوالے کر دے گی جس کا مذکورہ حوالے پر فیصلہ قطعی ہو گا۔ آئین کے آرٹیکل 17/3میں کہا گیا ہے کہ ہر سیاسی جماعت قانون کے مطابق اپنے مالی ذرائع کے ماخذکیلئے جوابدہ ہو گی۔ 1969ء سی ایم ایل اے نے پہلے کنونشن مسلم لیگ کو پھر عوامی لیگ کو کالعدم قرار دیا ۔ان دونوں پارٹیوں کو 1973کی دستور ساز اسمبلی نے آئین کے پہلےشیڈول میں رجسٹرڈ کیا۔ اس شیڈول میں وہ قوانین شامل ہیں جنہیں کسی جگہ یا کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ الیکٹرول آرڈر 2002ء کو پارلیمنٹ کے منظور کئے گئے الیکٹورل ایکٹ 2017 میں منسوخ کیا گیا مگر سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مسٹر جسٹس ثاقب نثار نے 2002 ء کے منسوخ شدہ قانون کا اصول استعمال کرکے اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کو غیر آئینی، غیر قانونی طور پر مسلم لیگ (ن) سے تاحیات نکال دیا ،قومی اسمبلی سے بھی نااہل قرار دیا۔
ملتان یونیسف کے پاکستان میں تعینات ڈپٹی کنٹری ریپریزینٹیٹو سکاوٹ ولرے کی قیادت میں ایک وفد نے ایڈیشنل چیف...
اسلام آباد وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل فاروق ایچ نائیک نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کی...
لاہورسابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سابق وفاقی وزیر اعجازالحق نےگورنر پنجاب سردار...
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا علی امین گنڈا پور کی تقریر کے باعث...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں جلسے جلوسوں سے متعلق نئے قانون کے معاملے پرایوان بالا میں حکومت اور اپوزیشن...
ملتان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام مختلف محکموں کے لئے امتحانات کا انعقاد، صوبہ بھرمیں 16انتظامی...
بہاول پور ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری وزارت داخلہ حکومت پاکستان کوجاری کردہ مراسلے میں...
بیروت شام میں ایران کے زیر استعمال فوجی اڈے پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 18افراد جاں بحق اور 37زخمی ہوگئے ، وسطی...