بنوں،پشاور(نمائندہ جنگ ایجنسیاں مانٹیرنگ ڈیسک جنگ نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں لاکھوں افراد امن کی بحالی کیلئے یک آواز ہوگئے، گذشتہ روز ضلع بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی ، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی، تاجروں اور ووکلاء نے مشترکہ طور پر امن مارچ کیا ، شہر اور مضافات سے شہری قافلے کی شکل میں پریڈی چوک پہنچے، مظاہرین نے سفید جھنڈے اٹھارکھے تھے جس پر(’ امن غواڑو‘) امن چاہیے کے نعرے درج تھے، بعد میں ریلی کے شرکاء نے سپورٹس کمپلیکس کا رخ کیا، اس موقع پر اچانک فائرنگ سے امن ریلی کے شرکاء میں بھگڈر مچ گئی، فائرنگ سے2شہری جاں بحق اور 20 مظاہرین زخمی ہوگئے،کےپی حکومت کا تحقیقا ت کا اعلان وزیراعلیٰ KPکانوٹس،رپورٹ طلب،متاثرین کے لئے پیکج کا اعلان کردیا مظاہرین کی جانب سے بنوں کینٹ پر پتھراؤ بھی کیا گیا،پریڈی گیٹ چوک کے اطراف شرکا ہاکی اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے جس سے مرکزی دروازہ ٹوٹ گیا اور اسٹروٹرف کو بھی نقصان پہنچا ، مظاہرین نے انتظامیہ کیساتھ مذاکرات ناکام ہونے پر آج پولیس لائن چوک میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے،امن مارچ کے منتظمین اور سیاسی جماعتوں وسول سوسائٹی کے مقررین نے اندرون شہر اور ملحقہ علاقوں میں قائم مسلح افراد کے مراکزختم کرنے، مستقل بنیادوں پر امن کے قیام اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بنوں کی تاریخ میں پہلی بار تاریخی امن مارچ کیا جس میں سیاسی جماعتو ں کے قائدین کارکنوں تاجروں چیمبر آف کامرس ووکلاء رہنماؤں نے خطاب کیا۔
لاہور وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات کردیے ،136 زرعی مراکز میں 40ہزار کسان کارڈ کی...
اسلام آباد سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ محمد اوررنگزیب نے کہاہے کہ پنشن ایک بم کی شکل اختیار...
اسلام آ باد وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات نے پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے تناظر میں پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام جاری پی...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ ملک گیر دورے...
اسلام آباد پنجاب میں دس ارب درخت لگانے کا پروگرام ’’ٹین بلین سونامی ٹری پروگرام کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں...
پشاورتحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے فوج کی سیاست میں مداخلت کے حوالے سے بیان پر...
اسلام آباد اسٹیبلشمنٹ 9؍ مئی کے واقعات میں ملوث افراد پر رحم کیلئے تیار نہیں اور وہ اس بات کو یقینی بنائے گی...
اسلام آباد پارلیمانی جماعتوں نے پارلیمنٹ کے تقدس اور احترام کیلئے جامع ضابطہ کار بنانے پر اتفاق کر لیا...