فیصل آباد (نمائندہ جنگ ) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں پر فوری نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ پیٹرن انچیف خرم مختار نے کہا ہے کہ کیپسٹی چارجز کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملکی برآمدات اور معیشت کے لیے مہلک ثابت ہو رہا ہے۔آئی پی پیز کو کیپسٹی چارجز کی ادائیگی بند کرکے بجلی کی قیمت میں کمی لائی جائے، پاکستان میں بجلی کے موجودہ نرخ خطے کے دیگر ممالک بھارت، بنگلہ دیش اور ویتنام سے تقریبا دوگنا ہو چکے ہیں۔ حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کے علاوہ اس کی کھپت پر 1250 روپے فی کلو واٹ فکسڈ چارجز عائد کر دیے ہیں جس سے پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 43 ہزار میگاواٹ کی گنجائش کے مقابلے میں مین ٹرانسمیشن لائن میں صرف 13 ہزار میگاواٹ بجلی آ رہی ہے لیکن صارفین سے غیر استعمال شدہ بجلی کی قیمت بھی وصول کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین 56 فیصد قیمت کیپیسٹی چارجز کی مد میں ادا کر رہے ہیں اس لئے حکومت آئی پی پیز کیساتھ کئے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کرے بصورت دیگر انڈسٹری عالمی سطح پر حریف ممالک سے مقابلہ کرنے اور زندہ رہنے کے قابل نہیں رہے گی۔ خرم مختار کے مطابق سال 2020 سے 2022 کے دوران جب زیرو ریٹڈ صنعتوں کو 9 سینٹ فی کلو واٹ کے علاقائی مسابقتی توانائی ٹیرف (آر سی ای ٹی) فراہم کیا گیا تو ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 54 فیصد کا ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا لیکن یہ سہولت واپس لیے جانے کے بعد برآمدی شعبے کے لیے بجلی کے نرخ 14 سینٹ فی کلو واٹ سے زیادہ ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے برآمدی صنعت بحران کا شکار ہے اور گزشتہ مالی سال میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کم ہو کر 16.6 ارب ڈالر رہی گئی ہیں۔ توانائی کے ان پٹ اور خام مال میں بار بار اضافے نے بین الاقوامی مارکیٹ میں ہماری برآمدات کو غیر مسابقتی بنا دیا ہے۔اس لئے حکومت کو چاہیے کہ صنعتی شعبے کو مکمل تباہی سے بچانے کے لئے آئی پی پیز کو کیپسٹی چارجز کی ادائیگی بند کرکے بجلی کی قیمت میں کمی لائی جائے تاکہ برآمدات میں دوبارہ سے اضافہ یقینی بنایا جا سکے۔
کراچی جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان ‘‘ میں میزبان وجیہ ثانی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا باضابطہ عمل شروع کردیا...
اسلام آباد ملک بھر کی کاروباری برادری نے فنانس ایکٹ 2025میں ٹیکس ترامیم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتےہوئے نظر...
اسلام آ باد ملک میں چینی مزید مہنگی ہوگئی۔فی کلوچینی ڈبل سنچری تک پہنچ گئی۔ ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نےقتل کے ایک مقدمہ کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے وفاقی اور چاروں صوبائی پولیس سربراہان کو...
دبئی امریکا نے جنگ میں استعمال ہونے والے ڈرون کی دنیا میں غلبہ حاصل کرنے کے لیے جارحانہ حکمت عملی اپنا...
اسلام آبادپی آئی اے کی نجکاری کا عمل اڑان بھرنے کو تیار ہے اور یوں پاکستان اپنی خسارے میں چلنے والی قومی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 کے 165 افسران پر مشتمل عبوری سینیارٹی لسٹ...