پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا اسمبلی نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی ،آپریشن عزم استحکام، سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججزکی تعیناتی اورالیکشن کمیشن کیخلاف قراردادوں کی منظوری دیتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ اگر صوبائی حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی آپریشن کیا گیا تو نقصانات کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوگی، آپریشن مسائل کا حل نہیں ، اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا، وزیر قانون آفتاب عالم نے حکومت کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی نےرپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور انکے ساتھیوں کے کیسز قوانین کی خلاف ورزی ہیں،اسمبلی مطالبہ کرتی ہے کہ رپورٹ کے تناظر میں بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے،بعد ازاں وزیر قانون نے تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی سے متعلق قرار داد پیش کی جس میں کہا گیا سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی بڑی جماعت ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود وفاقی کابینہ پی ٹی آئی پر پابندی کابیانیہ بنارہی ہے پی ٹی آئی پرپابندی آئین کے آرٹیکل 17کی خلاف ورزی ہوگی، وزیرقانون نے الیکشن کمیشن سے متعلق قرارداد پیش کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا ہے اور اعتماد کھوچکاہے لہٰذاالیکشن کمشنر استعفیٰ دیں۔
لاہور وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات کردیے ،136 زرعی مراکز میں 40ہزار کسان کارڈ کی...
اسلام آباد سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ محمد اوررنگزیب نے کہاہے کہ پنشن ایک بم کی شکل اختیار...
اسلام آ باد وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات نے پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے تناظر میں پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام جاری پی...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ ملک گیر دورے...
اسلام آباد پنجاب میں دس ارب درخت لگانے کا پروگرام ’’ٹین بلین سونامی ٹری پروگرام کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں...
پشاورتحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے فوج کی سیاست میں مداخلت کے حوالے سے بیان پر...
اسلام آباد اسٹیبلشمنٹ 9؍ مئی کے واقعات میں ملوث افراد پر رحم کیلئے تیار نہیں اور وہ اس بات کو یقینی بنائے گی...
اسلام آباد پارلیمانی جماعتوں نے پارلیمنٹ کے تقدس اور احترام کیلئے جامع ضابطہ کار بنانے پر اتفاق کر لیا...