حکومت سے مذاکرات ناکام‘فلورملزکی پھر ہڑتال کی دھمکی

20 جولائی ، 2024

کراچی(این این آئی)ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر فلور ملز اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے جس پر آٹا ملز نے ایک بار پھر ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سائوتھ زون کے چیئرمین عامر عبداللہ نے کہاکہ اگر حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہ کیا تو 23 جولائی سے دوبارہ آٹا ملیں بند کر دیں گے۔ گزشتہ دنوں فلور ملز ایسوسی ایشن نے 10 روز کے لیے اپنی ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ ہڑتال کے باعث ملک کے کئی شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔