کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے کہا ہےکہ میرا خیال ہے کہ حکومت پینک نہیں کررہی بلکہ باقاعدہ سوچی سمجھی اسکیم کے تحت resistance mode میں آرہی ہے، یہ بہت سوچی سمجھی اسکیم ہے اس میں نہ شہباز شریف آگے آئے ہیں نہ فی الحال میاں نواز شریف آگے آئے ہیں، لگتا ہے کہ مریم نواز کو سامنے کیا گیا ہے یا وہ خود سامنے آئی ہیں اور اب وہ عدلیہ مخالف بیانیہ لے کرآگے چلیں گی، عدلیہ کو بھی اس آئین کی اسی طرح سے پاسداری کرنی ہے جس طرح سے پاکستان کی فوج کو کرنی ہے ، سینئر تجزیہ کارسہیل وڑائچ نے کہاکہ سپریم کورٹ چونکہ سب سے سپریم باڈی ہے اس کا جب فیصلہ آجاتا ہے تو پھر چوں چرا کی گنجائش نہیں ہوتی، مجھے تو کوئی سانحہ ہوتا نظر آرہا ہے، وہ سانحہ کیا ہوگا کس شکل میں ہوگا یہ تو مجھے نہیں اندازہ، لیکن جب لڑائی ہوتی ہے تو یہ پتا نہیں ہوتا کہ میرا مکا اس کی آنکھ میں لگے گا یا اس کے دل پر جاکر لگے گا، یا اس کا مکا مجھے کہاں لگے گا، سینئر تجزیہ کارعمر چیمہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اتنا فری ایجنٹ نہیں کہ وہ آئینی پوزیشن سنبھالنے کے بعد ان پر پریشر نہیں آیا۔
انصار عباسیاسلام آباد ....: پاکستان کی بھارت کیخلاف فوجی کامیابی کے بعد، سوشل میڈیا پر بے مثال جشن کا سماں ہے...
لاہور پنجاب حکومت نے دہشت گردی یا جنگ کی صورت میں شہید ہونے والے شہریوں کے جان و مال کے نقصان مالی پیکیج...
کراچی پاکستان کیخلاف ذلت آمیز شکست کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی شکست خوردہ فوجیوں کو دلاسہ دینے...
انقرہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے برادر پاکستانی قوم کی حمایت کا واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اچھے برے دنوں میں...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے انفا ر میشن گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ بیس کے چار افسروں کو گریڈ اکیس...
لاہور وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے مختلف علاقوں کے اچانک دورے کیے، ڈویلپمنٹ پلان کے تحت مختلف...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر مملکت بر ائے ریلوے بلال اظہر کیا نی کو وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹکا سر...
راولپنڈیبھارت کے حملوں کےدوران اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف سمیت 11 جوانوں سمیت 51 شہری شہید ہوئےجبکہ آپریشن...