کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے کہا ہےکہ میرا خیال ہے کہ حکومت پینک نہیں کررہی بلکہ باقاعدہ سوچی سمجھی اسکیم کے تحت resistance mode میں آرہی ہے، یہ بہت سوچی سمجھی اسکیم ہے اس میں نہ شہباز شریف آگے آئے ہیں نہ فی الحال میاں نواز شریف آگے آئے ہیں، لگتا ہے کہ مریم نواز کو سامنے کیا گیا ہے یا وہ خود سامنے آئی ہیں اور اب وہ عدلیہ مخالف بیانیہ لے کرآگے چلیں گی، عدلیہ کو بھی اس آئین کی اسی طرح سے پاسداری کرنی ہے جس طرح سے پاکستان کی فوج کو کرنی ہے ، سینئر تجزیہ کارسہیل وڑائچ نے کہاکہ سپریم کورٹ چونکہ سب سے سپریم باڈی ہے اس کا جب فیصلہ آجاتا ہے تو پھر چوں چرا کی گنجائش نہیں ہوتی، مجھے تو کوئی سانحہ ہوتا نظر آرہا ہے، وہ سانحہ کیا ہوگا کس شکل میں ہوگا یہ تو مجھے نہیں اندازہ، لیکن جب لڑائی ہوتی ہے تو یہ پتا نہیں ہوتا کہ میرا مکا اس کی آنکھ میں لگے گا یا اس کے دل پر جاکر لگے گا، یا اس کا مکا مجھے کہاں لگے گا، سینئر تجزیہ کارعمر چیمہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اتنا فری ایجنٹ نہیں کہ وہ آئینی پوزیشن سنبھالنے کے بعد ان پر پریشر نہیں آیا۔
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین فرینڈز آف کشمیر، مشاہد حسین سید نےکہا ہے کہ...
اسلام آباد حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے...
اسلام آبادپی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان بیرسٹر گوہر کیخلاف عمران کو خط لکھیں گے۔ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد افغانستان میں خواتین کے واحد ریڈیواسٹیشن ”ریڈیو بیگم“ پرچھاپہ، مارا اوراس کے آپریشن کو معطل...
لاہور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ لاہور کے...
کراچی پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے۔پرنس رحیمآغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں...
نیویارک / کراچی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دیئے گئے ناشتے کی تقریب...
لاہور سوئٹزرلینڈ میں پیدا ہونے والے ارب پتی، فلاحی شخصیت اور اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا، شہزادہ کریم...