ہائیکورٹ بار نے کورٹ فیس میں اضافہ مسترد کر دیا، چیلنج کرنیکا فیصلہ

20 جولائی ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹو باڈی نے فنانس ایکٹ کے تحت کورٹ فیس میں سو سے پانچ سو فیصد اضافہ کو مسترد کردیا اور بجلی کے ہوشربا نرخ پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، ہائیکورٹ بار کی ایگزیکٹیو باڈی نے فنانس ایکٹ اور بجلی بلز کو عدالت عالیہ میں چیلنج کرنے کی بھی منظوری دے دی ،اس حوالے صدر ملک سجاد حیدر میتلا اور جنرل سیکرٹری انیس مہدی زیدی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ مشترکہ پریس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ فیس بڑھنے سے غریب انصاف کی بنیادی سہولت سے محروم ہوں گے،حکومت پنجاب نے ظلم کیا ہائیکورٹ بار اس ایکٹ کی مذمت کرتی ہے ۔