ملتان (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل سعید نے کہا ہے کہ ہم حکومت سے فوری طور پر آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کی درخواست کرتے ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سالانہ 2 ہزار ارب روپے کیپیسیٹی چارجز کی مد میں 24 کروڑ عوام کی جیبوں سے نکلوا ئے جا رہے ہیں،پچیس فیصد انڈسٹری بند ہو چکی ہے ، بجلی کی فی یونٹ قیمت 30 روپے بنتی ہے لیکن صارفین سے 60 روپے وصول کیے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سینئر نائب صدر سمیع اللہ بٹ، ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران ظفر اقبال صدیقی، مرزا اعجاز علی، شیخ محبوب الٰہی اور شیخ عمیر سعید سمیت دیگر ان کے ہمراہ موجود تھے،ایک سوال کے جواب میں شیخ فیصل سعید نے کہا کہ ہم گڈز ایسوسی ایشن پاکستان کی 25جولائی کو ہونےوالی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
ملتان ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس محمد طارق ندیم نے ڈی پی او راجن پور کو آج طلب کر لیا ہے کیونکہ عدالتی...
ملتان اسسٹنٹ کمشنر لودھراں محمد اصغر اقبال لغاری نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر افشاں قاسم کے ہمراہ بہاءالدین زکریا...
ملتان حکومت پنجاب کے ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک اہم نوٹیفکیشن...
ملتان اقبال جیساآفاقی شاعر صدیوں میںپیدا ہوتا ہے جو اپنے خیالات و نظریات سے قوموں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت...
ملتان چیف ایگزیکٹیوآفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان ذوالفقار احمد نے شہر میں صفائی کے معیار کو بہتر اور شہری...
ملتان ملتان ایونیو پر غیر قانونی تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کمشنر ملتان ڈویژن...
میلسی جعلی اور نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کیخلاف کریک ڈاؤن‘ اس سلسلے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر رائے بشیر...
ملتانسٹی پولیس افیسر ملتان صادق علی ڈوگر نے ایس ایچ او تھانہ چہلیک سب انسپیکٹر انصر عباس کو ایس ایچ او تھانہ...