ڈاکوؤں نے زمیندار سے موبائل فون اور نقدی لوٹ لی ،لوگوں نے تعاقب کر کے ایک ڈاکو پکڑ لیا

20 جولائی ، 2024

لودھراں(نمائمدہ جنگ) ڈاکوؤں نے زمیندار سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور 30 ہزار روپے لوٹ لیے، لوگوں نے تعاقب کر کے ایک ڈاکو کو پکڑ کر چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ،ساتھی فرار ، ذرائع کے مطابق تھانہ قریشی والا کے علاقہ موضع بھوٹیجی کا زمیندار ملک طارق بھٹہ سے 2 موٹر سائیکل سوار 4 ڈاکوؤں نےموبائل فون اور تقریبا 30 ہزار روپے نقدی لوٹ لی، زمیندار اور دیگر نے تعاقب کر کے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا اور چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ،مبینہ ڈاکو نے اپنا نام سیف الرحمان سکنہ بستی گھیر اور اپنے دیگر ساتھیوں کے نام شہزاد ، دلاور اور حماد بتائے ہیں،پولیس نے ڈاکوؤں کے سہولت کاروں سمیت دیگر کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔