بی آئی ایس پی کی رقم وصول کرنیوالے سکولز ملازمین سے ریکوری کا فیصلہ

20 جولائی ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ سکولز کے ایسے ملازمین جنہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول کی ان سے ریکوری کا فیصلہ کرلیاگیا، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ تمام ڈی ای او ایسے ملازمین جنہوں نے بی آئی ایس پی سے رقم وصول کی، ان سے 12اقساط میں ریکوری کی جائے اور اس کی رسید ہرماہ سی ای او کوجمع کرائی جائے ۔