تعطیلات میں انسداد ڈینگی کارروائی کرنیوالے ایم سی سکول اساتذہ کیلئے الاؤنس

20 جولائی ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) موسم گرما کی چھٹیوں میں انسداد ڈینگی کارروائیاں کرنے والےایم سی سکولوں کے اساتذہ کوفوری طور پر کنوینس الائونس جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ انسداد ڈینگی فوکل پرسنزایم سی ونگ 2024 کے موسم گرما کے دوران اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی اور گہری دلچسپی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں اور روزانہ انسداد ڈینگی کارروائیاں ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔