ملتان(سٹاف رپورٹر) طالبہ کو اغوا کرنے کے الزام میں پولیس نے عورت سمیت چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،قطب پور پولیس کو عذا پروین نے بتایا کہ میری بیٹی 12ویں کلاس کی طالبہ ہے جو گھر کا سودا لینے بازار گئی مگر واپس نہ آئی ،معلوم ہوا کہ ملزمان کلثوم بی بی ،آصف اور نوید میری بیٹی کو احمد رضا کی ایما پر اغوا کرکے لے گئے جب کہ مخدوم رشید پولیس کو محمد عمران نے بتایا کہ ملزم عبدالرازاق میری بیٹی میرب فاطمہ کو اغوا کرکے لے گیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،خاتون سے اسلحہ کے زور پر زیادتی کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے لین دین کے معاملات میں شہری کو لاکھوں کا بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،مہنگے داموں اشیائے خوردو نوش فروخت کرنے کے الزام میں پولیس نے دوافراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ، بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،غیر قانونی طریقے سے مجلس و جلوس منعقد کرنے کے الزام میں پولیس نے15افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،شہری کے رقبہ پر سٹے کے باوجود چار دیواری گرانے کے الزام میں پولیس ایک نامزد سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں19مقدمات درج کرلیے ،منشیات فروشی کےالزام میں پولیس نے دوافراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔
ملتان تھانہ ڈی ایچ اے پولیس نے اندھے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق راشد ولد محمد جاوید قوم...
ملتان پولیس کی کارروائیاں، نازیبا ویڈیوز بنانے اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف...
میلسی منشیات فروش گرفتار، ایک کلو چار سو گرام ہیروئن اور وٹک کی رقم برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نے چھا پہ...
میلسی ڈکیتی کے دو واقعات میں شہری نقدی اور موٹر سائیکل سے محروم، تفصیلات کے مطابق سردار ا حمد اپنے موٹر سا...
ملتان تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں چور علاقہ مکینوں کے ہتھے چڑھ گیا، درگت بنانےکے بعد پولیس کے حوالے، تفصیلات...
ملتان وفاقی محتسب پاکستان نوید کامران بلوچ کی ہدایت پر ریجنل آفس ملتان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن غلام محمد نے...
وہاڑی پولیس تھانہ سٹی وہاڑی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی فانی چور گینگ کو گرفتار کر لیاجب کہ 10 مقدمات کا سراغ...
گگومنڈی بااثر زمیندارکی محنت کش کی بیٹی کے ساتھ اغواکے بعدزیادتی،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 237 ای بی...