صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر کی رنگیل پور آمد ہائر سکینڈری سکول کے قیام کی یقین دہانی

20 جولائی ، 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے یقین دہانی کرائی ہے کہ رنگیل پور میں جلد ہائر سکینڈری سکول کے لیے کام شروع کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حاجی رائو محمد حنیف، حاجی رائو سلیم ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے حاجی رائوصادق کی رہائش گاہ رنگیل پور میں آمد پر کی گئی ملاقات میں کیا ،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رانا اقبال سراج رائو، مستقیم رانا ،عمران شمشاد، حاجی رائو منشا ،رانا کاشف، رانا ذیشان ،حنیف رانا ،طلحہ حنیف اور رانا عمران سلیم و دیگر شریک تھے ۔