پشاور(جنگ نیوز)کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود کی خفیہ کال سامنے آگئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کال میں نور ولی محسود پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے ہدایات دے رہا ہے۔ فون کال میں نور ولی محسود کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بگاڑنے کے دو طریقے ہیں، پہلا طریقہ یہ ہے کہ سرکاری سکول یا ہسپتال کو دھماکے سے اڑایا جائے،پولیس،فوج،ایف سی کے ایسے لوگوں کے گھروں کوبھی دھماکے سے اڑانا ہے جوبڑے عہدے پر ہوں۔ کالعدم ٹی ٹی پی سربراہ نے کہا کہ پھر ایک دو اسکول یا اسپتالوں کو دھماکے سے اڑا دو لیکن ذمہ داری نہ قبول کی جائے۔ نور ولی محسود کہتا ہے کہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پولیس اور فوجیوں کے گھروں کو تباہ کیا جائے۔ فون کال میں نور ولی محسود کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ کسی کو علم نہ ہو یہ سب کچھ میں نے کہا، اگر کسی نے پوچھا تو اپنے ذمے لے لینا کسی بھی طرح مجھے اس کارروائی کا حصہ نہ بنایا جائے۔ خفیہ کال میں احمد حسین عرف غٹ حاجی ثاقب گنڈاپور کو ہدایت دیتا سنائی دے رہا ہے کہ یہ بات چیت ہمارے درمیان رہے گی، کسی کو اس کا علم نہیں ہونا چاہیے۔ احمد حسین کہتا ہے کہ پولیس، فوج، ایف سی کے ایسے لوگوں کے گھروں کو دھماکے سے اڑانا ہے جو بڑے عہدے پر ہوں، غیر اعلانیہ طور پر اسکولوں کو یا تو بند کر دو یا پھر دھماکے سے اڑا دو۔
ملتان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث جدہ سے آنے و لے 36مسافروں کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا، معلوم ہوا ہے...
کوٹ مٹھن برصغیر کے عظیم صوفی شاعر و روحانی بزرگ حضڑت خواجہ غلام فریدؒ کے عرس مبارک کی سہ روزہ تقریبات آج 9...
ملتان ہائی کورٹ ملتان بینچ نے این آئی آر سی کے فیصلے کے خلاف پاکستان ریلوے کی رٹ درخواست منظور کرتے ہوئے...
ملتان قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کا کوئی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کی مخالفت کردی۔اے این...
ملتان شائقین کی عدم دلچسپی، ٹیسٹ میچ کا تیسرے اور چوتھےروز فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژر کا داخلہ فری کردیا...
پشاور احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کرنے والے متعدد افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔افغان باشندوں نے اعتراف...
کراچی سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا حق ہے لیکن صحیح طریقہ کار پر عمل کیا...