کراچی(ٹی وی رپورٹ) ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کی خفیہ کال لیک ہونے پر جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں دفاعی تجزیہ کار سید محمد علی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کا ایجنڈا صرف پاکستان کو غیر مستحکم کرنا اور ہماری سلامتی کو نقصان پہنچانا ہے، اس سے تین اہم معاملات ثابت ہوتے ہیں ،پہلی بنیادی بات جو اس لیک کال سے ثابت ہوتی ہے وہ یہ کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی مرکزی قیادت موجود ہے جہاں سے ٹی ٹی پی اپنی حکمت عملی،ٹارگٹ سلیکشن اور دہشت گردوں کی رہنمائی کررہی ہے ۔دوسری اس سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے کے دوران سویلین پر امن لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر حملہ یہ ثابت کرتا ہے کہ اس جماعت کے نظریے کا اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے ،یہ اسلامی تعلیمات کو مسخ کرکے ایک ملک دشمن ایجنڈے کو آگے بڑھا رے ہیں۔تیسرا جو انہوں نے اہداف کی نشاندہی کی ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایک جانب وہ پاک فوج،ایف سی اور پولیس کے افسران کے گھروں کو ٹارگٹ کرنے کا کہہ رہے ہیں اور دوسری جانب سویلین اسکول،کالج اور اسپتالوں کو ٹارگٹ کرنے کی بات کررہے ہیں،جس نوعیت کے ٹارگٹس کی نشاندہی کی جارہی ہے اس سے بھی یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس جماعت کا ایجنڈا صرف پاکستان کو غیر مستحکم کرنا اور ہماری سلامتی کو نقصان پہنچانا ہے جس کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے ،نہ حقوق سے کوئی تعلق ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس وقت پاک فوج کی پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جو جنگ ہے وہ بالکل منطقی ہے اور وہ ڈیمانڈ کرتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک فیصلہ کن انداز میں سپورٹ فراہم کریں۔
اسلام آبادبانی پی ٹی آئی،سابق سپیکر قومی اسمبلی ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد و دیگر سیاسی...
ایبٹ آباداسلام آباد اور کے پی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، کسی قسم کے جانی یا مالی...
ملتان ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نےنشترہسپتال کے نیوڈائیلسز یونٹ میں انتظامیہ و طبی عملہ کی مبینہ غفلت...
اسلام آباد چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے پاکستان کسٹمز سروس کے افسران کے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ،عمر...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے صدارتی آرڈیننس کے تحت نیب ترامیم کے خلاف متفرق درخواست پر...
لاہور محکمہ موسمیات نے آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق...
لاہور وزیراعلی پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے 7 افسران بطور...