کراچی(ٹی وی رپورٹ) ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کی خفیہ کال لیک ہونے پر جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں دفاعی تجزیہ کار سید محمد علی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کا ایجنڈا صرف پاکستان کو غیر مستحکم کرنا اور ہماری سلامتی کو نقصان پہنچانا ہے، اس سے تین اہم معاملات ثابت ہوتے ہیں ،پہلی بنیادی بات جو اس لیک کال سے ثابت ہوتی ہے وہ یہ کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی مرکزی قیادت موجود ہے جہاں سے ٹی ٹی پی اپنی حکمت عملی،ٹارگٹ سلیکشن اور دہشت گردوں کی رہنمائی کررہی ہے ۔دوسری اس سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے کے دوران سویلین پر امن لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر حملہ یہ ثابت کرتا ہے کہ اس جماعت کے نظریے کا اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے ،یہ اسلامی تعلیمات کو مسخ کرکے ایک ملک دشمن ایجنڈے کو آگے بڑھا رے ہیں۔تیسرا جو انہوں نے اہداف کی نشاندہی کی ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایک جانب وہ پاک فوج،ایف سی اور پولیس کے افسران کے گھروں کو ٹارگٹ کرنے کا کہہ رہے ہیں اور دوسری جانب سویلین اسکول،کالج اور اسپتالوں کو ٹارگٹ کرنے کی بات کررہے ہیں،جس نوعیت کے ٹارگٹس کی نشاندہی کی جارہی ہے اس سے بھی یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس جماعت کا ایجنڈا صرف پاکستان کو غیر مستحکم کرنا اور ہماری سلامتی کو نقصان پہنچانا ہے جس کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے ،نہ حقوق سے کوئی تعلق ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس وقت پاک فوج کی پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جو جنگ ہے وہ بالکل منطقی ہے اور وہ ڈیمانڈ کرتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک فیصلہ کن انداز میں سپورٹ فراہم کریں۔
مظفرگڑھ، خان گڑھ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اشتہاری ڈاکو ہلاک ہو گیا، ہلاک ڈاکو...
اسلام آباد ماحولیاتی فنانس کو فروغ دینے کیلئےپاکستان کے پائیدار مالیاتی شعبے میں انقلابی پیشرفت کے طور...
کراچی تامل فلموں کے بادشاہ،کلانیتھی مارن، بھارت کے امیر ترین فلم ساز بن گئے ہیں، وہ 10 کھرب 84 ارب روپوں کے مالک...
ملتان، مظفرگڑھ عالمی یوم جنگلات کے موقع پر غازی گھاٹ میں محکمہ جنگلات جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام تقریب، آج...
لاہور پاکستان سول سروسز اکیڈمی نے پہلی بار 52 ویں مشترکہ تربیتی پروگرام میں بین المذاہب ہم آہنگی کو ایک اہم...
خیبر پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد پر امیگریشن کمپیوٹرائزڈ سسٹم خراب ہوگیا۔امیگریشن ذرائع کے...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ...
ملتان )وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید الفطر کے ساتھ ساتھ موسم بہار کی چھٹیوں کا بھی اعلان کردیا گیا...