سیوریج اور پینے کے پانی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،ایم ڈی واسا

20 جولائی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا نے کہا ہے کہ ملتان شہر کے سیوریج کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، واسا کی ریکوری بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کئے جائیں گے۔ واسا انتظامیہ میں کرپٹ اور سازشی عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ واسا ملتان میں سیوریج اور پینے کے پانی کے شدید مسائل ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ شکایت سیل کو مزید فعال کیا جائے گا۔ جن علاقوں میں ریکوری نہیں ہے ان علاقوں میں سہولیات کی فراہمی نہیں کی جائے گی۔ملتان شہر میں نئی سیوریج کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔