شجاع آباد: جامن توڑنے پرمبینہ تشدد کا شکار بچہ دو روز بعد دم توڑ گیا

20 جولائی ، 2024

شجاع آباد (نامہ نگار) جامن توڑنے پر بچے پر تشدد، دو روز بعد دم توڑ گیا، پولیس کارروائی شروع، بستی سویا راجہ رام کے رہائشی عبدالقیوم کھوکھر نے الزام لگایا کہ اس کے بیٹے 5ویں جماعت کے طالبِ علم 10 سالہ شعبان کو درخت سے جامن توڑ کر کھانے کی سزا کے طور پر ایک شخص نے تشدد کا نشانہ بنایا، شعبان دو روز سے زیر علاج تھا، گزشتہ روز دم توڑ گیا، پولیس نے والد کے بیان پر پوسٹ مارٹم کرا دیا، بچے کے ورثا اور اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس کیس کی اعلیٰ افسران خود تفتیش کریں۔