پی ٹی آئی رہنما شیر افضل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

20 جولائی ، 2024

راولپنڈی (آئی این پی) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے گئے‘ آئندہ سماعت پر راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت پر 2019 میں غیر قانونی طور پر زرعی فارم بنانے کا الزام لگایا گیا تھا آر ڈی اے نے کارروائی کرتے ہوئے شیر افضل مروت کے زرعی فارم کو توڑ دیا اور شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ گزشتہ روز راولپنڈی کی عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست پر ان کی گرفتاری کے آرڈر منسوخ کردیئے اور آر ڈی اے کو آئندہ پیشی پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔