کوٹ ادو میں دو لڑکوں شجاع آباد میں لڑکی سے زیادتی

20 جولائی ، 2024

کوٹ ادو،شجاع آباد  (نامہ نگاران) دو لڑکوں سے زیادتی کے واقعات، مقدمات درج، تفصیل کے مطابق موضع ٹبہ مستقل درمیانی میں 12 سالہ یتیم لڑکے کو ہمسائے خرم بوہا اور قاسم بوہا ہوٹل پر کھانا کھلانے کے بہانے لے گئے اور کھیتوں میں لیجا کر ملزمان نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھانہ صدر کوٹ ادو نے مقدمہ درج کر لیا، وارڈ نمبر 3 کا لڑکا گزشتہ روز مسجد سے نماز پڑھ کر نکل رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار سلیم عرف کوڑی کمہار نے اپنے دیگر 2 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسے اغوا کر لیا، اور رحمان ویلی کے ساتھ لے گئے جہاں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔شجاع آباد پٹھان والامیں ملزم مجاھد  مبینہ طور پر لائیبہ نامی لڑکی کو ورغلا کر گھر لے گیا اور زیادتی کی۔ پولیس نے مرکزی ملزم کے بھائیوں اور ساتھیوں کو گرفت میں لے لیا ۔