اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) کراچی پورٹ ٹرسٹ ہیڈ کوارٹرز کے سامنے دھرنے کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور نے نوٹس لے لیا ہے اور کے ڈی ایل بی (کراچی ڈاک لیبر بورڈ)کے نمائندوں کو 23جولائی 2024ء کو مدعو کر لیا ہے۔ سیکرٹری وزارت بحری امور نے وزارت کے تنظیمی ڈھانچے اور انتظامی معاملات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مالی سال میں 80ارب روپے کا منافع ہوا اور اگلے سال کیلئے یہ ہدف اسی ارب سے سو ارب روپے تک ہے۔ چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی‘ ڈائریکٹر گوادر پورٹ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے کمیٹی کو پارٹی اجلاس میں کام کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ پورٹ بورڈ آف ٹرسٹیز کیلئے کام کر رہی ہے جس کے گیارہ ممبر ہیں جن کی سربراہی چیئرمین کے پی ٹی کرتے ہیں۔ کمیٹی نے کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے نمائندوں کو 23جولائی کو کراچی پورٹ ٹرسٹ ہیڈ کوارٹرز کے سامنے دھرنے سے متعلق مسائل کو مکمل تفصیلات کے ساتھ لانے کی ہدایت کی۔ کمیٹی کے سیکرٹری وزارت بحری امور کے سیکشن آفیسر سید وسیم کاظمی نے بتایا کہ کمیٹی کو سیکرٹری وزارت بحری امور کی طرف سے وزارت اور اس سے منسلک محکموں کے تنظیمی ڈھانچے اور کام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ یہ تعارفی اجلاس کمیٹی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کی سربراہی میں ہوا۔
اسلام آبادبانی پی ٹی آئی،سابق سپیکر قومی اسمبلی ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد و دیگر سیاسی...
ایبٹ آباداسلام آباد اور کے پی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، کسی قسم کے جانی یا مالی...
ملتان ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نےنشترہسپتال کے نیوڈائیلسز یونٹ میں انتظامیہ و طبی عملہ کی مبینہ غفلت...
اسلام آباد چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے پاکستان کسٹمز سروس کے افسران کے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ،عمر...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے صدارتی آرڈیننس کے تحت نیب ترامیم کے خلاف متفرق درخواست پر...
لاہور محکمہ موسمیات نے آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق...
لاہور وزیراعلی پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے 7 افسران بطور...