خالد رضا خان ایم ڈی واسا تعینات نوٹیفکیشن جاری

20 جولائی ، 2024

ملتان(نیوز رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زماں نے ایم ڈی واسا چوہدری دانش کو ٹرانسفر کرکے ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ملتان جبکہ خالد رضا خان کو ایم ڈی واسا تعینات کرنے کے احکامات جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، چیف سیکرٹری نے چوہدری دانش کےواسا لاہور میں اپنی اصل پوسٹنگ پر رپورٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں جبکہ خالد رضا خان کو ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملتان کا اضافی چارج بھی سونپ دیا ہےجبکہ چیف انجینئرنارتھ زون پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لاہور فیصل شوکت کو ایم ڈی واسا گوجرانوالہ تعینات کردیا ہے۔