اسلام آباد، ملتان (پی پی آئی،سٹاف رپورٹر) وفاقی بجٹ کے تین ہفتے کے بعد بھی ملک میں مہنگائی کا زور جاری ہے اور ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0۔76 فیصد بڑھ گئی ہے ۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 29 اشیاء مہنگی ہوئیں اورصرف 5 کے نرخ کم ہوئے،ایک ہفتے کے دوران چکن فی کلو 38 روپے 29 پیسے مہنگا ہوا،مرغی کی فی کلو قیمت 373 سے بڑھ 412 روپے تک پہنچ گئی۔390 گرام خشک دودھ 44 روپے 89 پیسے مہنگا ہوگیا، رواں ہفتے کے دوران پیٹرول فی لیٹر 10 روپے تک مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 6 روپے 78 پیسے، لہسن فی کلو 10 روپے 42 پیسے ریٹ بڑھ گیا۔ دالیں، تازہ دودھ، چینی، چاول اور دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سستی ہونے والی چیزوں میں ٹماٹر فی کلو 7 روپے 29 پیسے ، کیلے 3 روپے 62 پیسے سستے ہوئے۔ پیاز، دال مسور اور ایل پی جی سستے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ ڈبل روٹی، کوکنگ آئل، چائے کی پتی سگریٹ سمیت 17 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔
اسلام آبادبانی پی ٹی آئی،سابق سپیکر قومی اسمبلی ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد و دیگر سیاسی...
ایبٹ آباداسلام آباد اور کے پی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، کسی قسم کے جانی یا مالی...
ملتان ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نےنشترہسپتال کے نیوڈائیلسز یونٹ میں انتظامیہ و طبی عملہ کی مبینہ غفلت...
اسلام آباد چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے پاکستان کسٹمز سروس کے افسران کے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ،عمر...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے صدارتی آرڈیننس کے تحت نیب ترامیم کے خلاف متفرق درخواست پر...
لاہور محکمہ موسمیات نے آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق...
لاہور وزیراعلی پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے 7 افسران بطور...