اسلام آباد، ملتان (پی پی آئی،سٹاف رپورٹر) وفاقی بجٹ کے تین ہفتے کے بعد بھی ملک میں مہنگائی کا زور جاری ہے اور ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0۔76 فیصد بڑھ گئی ہے ۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 29 اشیاء مہنگی ہوئیں اورصرف 5 کے نرخ کم ہوئے،ایک ہفتے کے دوران چکن فی کلو 38 روپے 29 پیسے مہنگا ہوا،مرغی کی فی کلو قیمت 373 سے بڑھ 412 روپے تک پہنچ گئی۔390 گرام خشک دودھ 44 روپے 89 پیسے مہنگا ہوگیا، رواں ہفتے کے دوران پیٹرول فی لیٹر 10 روپے تک مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 6 روپے 78 پیسے، لہسن فی کلو 10 روپے 42 پیسے ریٹ بڑھ گیا۔ دالیں، تازہ دودھ، چینی، چاول اور دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سستی ہونے والی چیزوں میں ٹماٹر فی کلو 7 روپے 29 پیسے ، کیلے 3 روپے 62 پیسے سستے ہوئے۔ پیاز، دال مسور اور ایل پی جی سستے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ ڈبل روٹی، کوکنگ آئل، چائے کی پتی سگریٹ سمیت 17 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔
راولپنڈی عوامی مفاد کی اہم مالیاتی سروسز کی بندش کے باوجود پاکستان پوسٹ رواں مالی سال کے دوران 80 فیصد ہدف...
اسلام آباد پاکستان کو کثیرالجہتی اور دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مجموعی طور...
اسلام آباد سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی ہنگامی طور پر اپنے دارالحکومت ریاض روانہ ہوگئے ہیں تاکہ ان...
لاہورسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی کے اتحاد سے حکومت...
اسلام آ باد وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے محکموں میں ریشنلائز یشن سے متعلق...
ملتان صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور کاشتکاروں کے درمیان غلط فہمیوں کا تاثر...
لاہور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 2فیصد عناصر ملک توڑنا چاہتے ہیں ،وہ ایسا...
کبیروالا تین افرادپر لڑکے سے زیادتی کا الزام،نازک اعضاء بلیڈ سے زخمی کر دئیے،کبیرولا بلدیہ کے ملازم شاکر...