کبیروالا:قتل کیس میں ملزم کو عمر قید اور 5لاکھ روپےجرمانہ

20 جولائی ، 2024

کبیر والا( نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج  نے قتل کیس میں ملزم واجد علی کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، ہمراہی ملزم محمد علی کو عدم شواہد کی بنا پر طیب قتل کیس سے بری کر دیا، 2020 میں درج مقدمے کے مطابق مرکزی ملزم واجد علی نے طیب نامی نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔